Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں ترقیاتی فنڈس کی منظوری

میدک میں ترقیاتی فنڈس کی منظوری

بلدیہ کے اجلاس کا انعقاد ، مختلف اُمور پر مباحث

میدک۔ 2 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ میدک کا سال 2017-18ء کا بجٹ اجلاس و جنرل باڈی میٹنگ کا صدرنشین بلدیہ اے ملکارجن گوڑ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مقامی رکن اسمبلی و ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت ہوئی۔ اس موقع پر سال 2017-18ء کیلئے 62.45 کروڑ روپئے پر مشتمل بجٹ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے صدرنشین بلدیہ ملکارجن گوڑ نے اعلان کیا جس کیلئے کونسل میں بہ اتفاق آراء قرارداد منظور کرلی گئی اور بتایا کہ سال 2017-18ء میں جملہ محصول آمدنی 31.08ء کروڑ روپئے ہوئی۔ مہمان خصوصی پدما دیویندر ریڈی نے ایجنڈے میں بتلائی کی گئی بعض تفصیلات پر اعتراض کیا اور انہوں نے کونسل کو اور متعلقہ بلدی عہدیداروں سے کہا کہ شہر میں موجود غیرمجاز لے آؤٹس کو منسوخ کردیا جائے۔ کونسل کو چاہئے کہ لینڈ گرابرس کی حرکتوں پر کڑی نظر رکھیں اور بلدی قوانین کو ملحوظ رکھیں اور بلدی قوانین کے مطابق لے آؤٹس کرنے پر اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ عنقریب میں میدک ٹاؤن کے بلدیہ کو اے گریڈ کا درجہ عطا کیا جائے، جس کے لئے کارروائیوں کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔ ملکارجن گوڑ نے کہا کہ موسم گرما میں پینے کے پانی کی قلت سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ کانگریس کے ڈپٹی فلور لیڈر آر آر دیواکر نے گوئل کے حالیہ دورۂ ہبلی میونسپل کارپوریشن کرناٹک کے مطالعاتی دورہ سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے دورہ کرنے کی شکایت کی۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ پرساد راؤ، وائس چیرمین بلدیہ واگی اشوک، بلدی کونسلرس، آر کے سرینواس، ایم لکشمی، چندرا کلا، جے گائتری، گائتری ملک، بی سلوچنا، سید صادق، آمنہ حمید ، اسماء منیر، خواجہ جمیل محی الدین، ایم اے سلام، رادھا گوند ڈپٹی ای ای رامیشور راؤ ، اسسٹنٹ انجینئر چیرو نجیوی کے علاوہ دیگر بلدی اسٹاف موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT