Wednesday , December 19 2018

میدک میں ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کا تیقن

میدک۔16اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علحدہ ریاست تلنگانہ کا وزیراعلیٰ کانگریس پارٹی سے ہوگا ۔ حلقہ اسمبلی میدک سے شریمتی وجئے شانتی بھاری اکثریت سے منتخب ہوں گیاور ریاستی کابینہ میں یقینی طور پر شامل ہوں گی ۔ اسی طرح حلقہ پارلیمان میدک پر کانگریس پارٹی کا قبضہ یقینی ہے ۔ نوجوان حرکیاتی پارلیمانی امیدوار ڈاکٹر شراون کمار ریڈی اپنے آپ

میدک۔16اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علحدہ ریاست تلنگانہ کا وزیراعلیٰ کانگریس پارٹی سے ہوگا ۔ حلقہ اسمبلی میدک سے شریمتی وجئے شانتی بھاری اکثریت سے منتخب ہوں گیاور ریاستی کابینہ میں یقینی طور پر شامل ہوں گی ۔ اسی طرح حلقہ پارلیمان میدک پر کانگریس پارٹی کا قبضہ یقینی ہے ۔ نوجوان حرکیاتی پارلیمانی امیدوار ڈاکٹر شراون کمار ریڈی اپنے آپ کو تلنگانہ کنگ کہنے والے کے چندر شیکھر راؤ کو شکست دے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد اسمعیل الرب انصاری وائس چیرمین کانگریس اقلیتی سیل و انتخابی مبصر برائے پارلیمانی امیدوار میدک لوک سبھا نے محلہ اعظم پورہ میدک میں منعقدہ اقلیتی قائدین کے ایک اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ جناب سید علی یاد اللہ آبزرور کانگریس کمیٹی نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی اقلیتیں کانگریس کے ساتھ ہیں ۔ اس موقع پر مقامی کونسلر سید منیر محی الدین ٹی ار ایس نے اپنے 50ساتھیوں کے ہمراہ وجئے شانتی ‘ شراون کمار ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس سے منسلک ہوگئے جن میں قابل ذکر مسرز عمر خان ‘ ندیم خان ‘ ڈاکٹر سیدجعفر ‘ برہان الدین ‘ ایم اے سعید ماجد ‘ ایم اے رزاق کے علاوہ دیگر شامل ہیں ۔ امیدوار حلقہ اسمبلی میدک ایم وجئے شانتی نے کہا کہ میدک ٹاؤن کو مستقل طور پر پانی کیقلت پر قابو پانے کیلئے سنگور پراجکٹ سے پانی کی سربراہی عمل میں لائے جائے گی و نیز ضلع میدک کو ہیڈکوارٹر کا درجہ دیا جائے گا ۔ پارلیمانی امیدوار ڈاکٹر شراون کمار ریڈی نے کہاکہ حلقہ لوک سبھا میدک سے یقینی طور پر وہ منتخب ہوں گے ۔ اس حلقہ میں شامل تمام اسمبلی علاقوں کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کے سی آر منتخب ہونے کے بعد جسطرح کریم نگر ‘ محبوب نگر کا راستہ بھول گئے ٹھیک اسی طرح میدک کا بھی راستہ بھول جائیں گے ۔ کانگریس قائد مسٹر محمد عارف حسین نے کہا کہ اقلیتیں کانگریس کے ساتھ ہیں ۔ سابق ایم ایل اے مسٹر جی ششی دھر ریڈی نے کہا کہ وہ ٹکٹ کے دعویدار و حقدار بھی تھے لیکن ہائی کمان نے وجئے شانتی کو میدان میں اتارا ہے ان کی کامیابی کیلئے انتھک سعی کی جائے گی ۔ قبل ازیں جی کے آر گارڈن میں انتخابی جلسہ بھی منعقدہوا ۔ اجلاس میں سکریٹری پی سی سی مسٹر چودھری ‘ پربھات راؤ ‘ ٹی چندر پال ‘ مدھو سدن راؤ ‘ یادل قریشی ‘ انچارج الیکشن کانگریس پارٹی راج موہن ‘ سریندر گوڑ ‘ محدم حفیظ الدین ‘ سلیم بیگ پٹیل ‘ انجینلو گوڑ ‘ جی کرشنا گوڑ ‘ سمیع الہ منان نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT