Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں تلگودیشم پارٹی مستحکم

میدک میں تلگودیشم پارٹی مستحکم

ٹی ڈی پی قائدین گنگادھر راؤ، محمد افضل کی پریس کانفرنس
میدک۔/17اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ضلع تلگودیشم میدک مسٹر اے کے گنگادھر راؤ، صدر ٹاؤن میدک تلگودیشم پارٹی جناب محمد افضل نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو انتخابات میں کامیابی اور ناکامی کامنہ دیکھنا ایک عام بات ہے۔ میدک میں منعقدہ ایک پروگرام میں ریاستی وزیر آبپاشی جناب ٹی ہریش راؤ کی جانب سے تلگودیشم جماعت سے متعلق کہی گئی بات میدک اسمبلی حلقہ میں تلگودیشم کا صفایا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی میں یہ بات بھی عام ہے کہ کوئی قائد اپنی پارٹی کو خیرباد کرکے دوسری پارٹی میں شامل ہوتا ہے۔ اسی طرح رامائم پیٹ کے سینئر تلگودیشم قائد مسٹر ایس یادگیری کی جانب سے ٹی ڈی پی سے ٹی آر ایس میں شامل ہونے پر تلگودیشم کا صفایا نہیں ہوگا۔ مذکورہ قائدین نے کہا کہ حلقہ اسمبلی میدک میں تلگودیشم جماعت ابھی مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں میدک اسمبلی حلقہ پر تلگودیشم پارٹی کی کامیابی ہوگی۔ مسرز گنگادھر راؤ، محمد افضل نے کہا کہ ٹی آر ایس سرکار انتخابی وعدوں پر عمل آوری میں یکسر ناکام ہوچکی ہے۔ انتخابی تیقنات 2014کے اخبارات میں صرف سرخیاں بن کر رہ گئے ہیں۔ گھر کو ایک ملازمت، کے جی ٹو پی جی مفت تعلیم دلتوں کو زرعی مقاصد کیلئے 3 ایکڑ اراضی جیسے تیقنات برفدان کی نذر ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT