Thursday , July 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں تلگودیشم کی یوم تاسیس تقریب کا انعقاد

میدک میں تلگودیشم کی یوم تاسیس تقریب کا انعقاد

میدک /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون میں تلگودیشم پارٹی کی یوم تاسیس عنقریب ترجمان اعلی ضلع میدک تلگودیشم مسٹر محمد افضل کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا ۔ اس تقریب میں صدر ضلع تلگودیشم و انچارج حلقہ اسمبلی میدک مسٹر گنگادھر راؤ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر دفتر تلگودیشم پارٹی میدک پر پارٹی جھنڈا لہرایا گیا اور بانی تلگودیشم پارٹی آنجہانی این ٹی راما راؤ کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے این ٹی آر امر ہے ، چندرا بابو نائیڈو زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔ مسٹر اے کے گنگادھر راؤ نے کہا کہ متحدہ ریاست میں غریبوں کی مدد اور ریاست کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے آنجہانی این ٹی آر نے تلگودیشم پارٹی کا احیاء عمل میں لایا ، انہوں نے کہا کہ اب دونوں ریاستوں کی ترقی اور عوام کے ساتھ انصاف ان کی فلاح و بہبود کیلئے 2019 میں تلگودیشم کا اقتدار پر آنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام موجودہ ٹیک آر ایس حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو لیکر 2019 میں ٹی آر ایس کی نیا کو غرق کرنا ٹھان لی ہے ۔ اس پروگرام میں مقامی قائدین مسرز جی پون ، محمد کریم ، درگیش کے مانک ریڈی ، گوپال لکشمی ، واجد ایشور ، پوچیا کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT