Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں جشن تلنگانہ پروگرام کا انعقاد

میدک میں جشن تلنگانہ پروگرام کا انعقاد

میدک۔/6جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جشن تلنگانہ کے سلسلہ میں میدک ٹاون میں رنگارنگ پروگرام ہولی منائی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قانون سازاسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی، چیرمین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ، وائس چیرمین راگی اشوک، آر ڈی او میدک مسٹر ایم ناگیش، کمشنر بلدیہ مسٹر ایم وینکٹیشم، صدر ٹاؤن ٹی آر ایس مسٹر ایم گنگادھر، صدر اقلیتی

میدک۔/6جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جشن تلنگانہ کے سلسلہ میں میدک ٹاون میں رنگارنگ پروگرام ہولی منائی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قانون سازاسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی، چیرمین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ، وائس چیرمین راگی اشوک، آر ڈی او میدک مسٹر ایم ناگیش، کمشنر بلدیہ مسٹر ایم وینکٹیشم، صدر ٹاؤن ٹی آر ایس مسٹر ایم گنگادھر، صدر اقلیتی سیل مسٹر محمد فاضل کے علاوہ مختلف سرکاری محکمہ جات کے عہدیداروں اور ملازمین نے تلنگانہ کے نغموں کی گونج میں ہولی کھیلی۔ دفتر فائر انجن کی جانب سے رام داس ایکس وے پر کھیلے گئے اس رنگارنگ پروگرام میں فائر بریگیڈ رکھتے ہوئے پانی کے فوارے چھوڑے گئے جبکہ بلدی واٹر ٹینکر کے پائپ کے ذریعہ رنگین پانی کے فورے چھوڑے گئے۔ بعد ازاں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانی زنجیر بنائی گئی۔ رام داس ایکس وے پر اس رنگارنگ پروگرام ہولی کے موقع پر ٹریفک میں خلل پیدا ہوا۔

TOPPOPULARRECENT