Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / میدک میں درجہ حرارت 12 ڈگری

میدک میں درجہ حرارت 12 ڈگری

آئندہ 48 گھنٹوں تک ریاست میں سردی کی لہر برقرار رہے گی
حیدرآباد 21 نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ کریمنگر ‘ کھمم ‘ ورنگل ‘ میدک اور نلگنڈہ اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ ساحلی آندھرا ‘ رائلسیما اور تلنگانہ کے دوسرے مقامات پر آئندہ پانچ دن کے دوران موسم خشک رہے گا ۔ آج صبح 8.30 بجے تک ریکارڈ کئے گئے موسم کے مطابق تلنگانہ میں درجہ حرارست میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ۔ یہ درجہ حرارت کچھ مقامات پر معمول سے کم ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت 12 ڈگری سلسئیس میدک میں ریکارڈ کیا گیا ۔ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں چند مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ۔ ساحلی آندھرا میں نندی گاما کے مقام پر سب سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا اور دھند رہے گی ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 30 ڈگری اور اقل ترین 14 ڈگری سلسئیس کے آس پاس رہیگا ۔

TOPPOPULARRECENT