Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں دھان و مکئی کے 175 مراکز کا قیام

میدک میں دھان و مکئی کے 175 مراکز کا قیام

میدک /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک مسٹر راہول بوجا نے کہا کہ سارے ضلع میں 30 اکٹوبر تک دھان و مکئی کی خریدی کے مراکز قائم ہوجانا چاہئے ۔ پورے ضلع میں دھان کے خریدی کیلئے 175 مراکز قائم کرنا ہوگا ۔ میدک ٹاون کے دوارکا گارڈنس پر (IKP-PAKS) پرائمری اگریکلچرل سوسائٹیوں اندرا کرانتی پتکم اینڈ رائس ملرس اونرس کے عہدیداروں اور کسا

میدک /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر میدک مسٹر راہول بوجا نے کہا کہ سارے ضلع میں 30 اکٹوبر تک دھان و مکئی کی خریدی کے مراکز قائم ہوجانا چاہئے ۔ پورے ضلع میں دھان کے خریدی کیلئے 175 مراکز قائم کرنا ہوگا ۔ میدک ٹاون کے دوارکا گارڈنس پر (IKP-PAKS) پرائمری اگریکلچرل سوسائٹیوں اندرا کرانتی پتکم اینڈ رائس ملرس اونرس کے عہدیداروں اور کسانوں کے مشترکہ جائزہ اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے مسٹر بوجا نے یہ بات واضح کی ۔ ضلع کلکٹر راہول نے اکپ اور پیاکس کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کسان خریدی مرکز سے واپس نہیں جانا چاہئے ۔ عہدیداروں کو چاہئے کہ ہمیشہ مراکز پر موجود رہیں ۔ کہا کہ ضلع میں مکئی کی خریدی کے 53 مراکز قائم ہوں گے ۔ کسانوں کو بھی متوجہ کرتے ہوئے مسٹر بوجا نے کہا کہ دھان کو کچرے وغیرہ سے پاک رکھیں پھل والے دھان کو بارا ڈالتے ہوئے معیاری بنالیں ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مارکٹ یارڈس پر خریدے جانے والے دھان فوری طور پر قریبی رائس ملس کو روانہ کردیں اور کسانوں کو 72 گھنٹوں میں بلز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے زیر اہتمام قائم کردہ اناج کی خریدی مراکز کے ذمہ دار اگر کوتاہی و لاپرواہی برتیں تو کارروائیاں کی جائے گی ۔ انہوں نے رائس ملرس اونرس کو بھی انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو اپنے دباؤ کے ذریعہ کسی قسم کی دشواریوں میں نہ ڈالیں ۔کسانوں سے اناج کی خریدی کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ امدادی شرحوں ہی پر خریدیں ۔ ضلع کلکٹر نے رائس ملرس اسوسی ایشن کے مسائل سے بھی واقفیت حاصل کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملرس کے مسائل سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ حکومت کو روانہ کیک جائے گی ۔ ضلع جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے کہا کہ دھان کے مراکز پر متعین شدہ عہدیداروں کو چاہئے کہ ہمیشہ مراکز ہی وہی تساہلی برتی جائے تو خلاف کارروائیاں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ راست خریدی کسانوں ہی سے کریں ۔ درمیانی آدمیوں دلالوں کے ذریعہ غلہ خریدنے پر کریمنل مقدمات دائر کئے جائیں گے ۔ اس طرح کے واقعات سال گذشتہ پیش آئے یہ سخت کارروائیاں کی جاچکی ہیں ۔ اس بات کو ڈپٹی سرکھ لیں ۔ مسٹر شرت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فائن کوالیٹی دھان کیلئے 1400 روپئے ، کامن گریڈ دھان کیلئے 1360 روپئے اور مکئی کی خریدی کیلئے ا مدادی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ بلز کی ادائیگی میں مقررہ 72 گھنٹوں کو ملحفوظ رکھیں ۔ رائس ملرس اسوسی ایشن کے ریاستی نائب صدر مسٹر ٹی چندرا پال نے ضلع کلکٹر کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ شرحوں سے کچھ زیادہ ہی ادا کئے جائیں گے ۔ جس پر ضلع کلکٹر نے خوشی کا اظہار کیا ۔ لیکن مسٹر پال نے کہا کہ ملرس کے مسائل فی الفور حل کئے جئایں ۔ ورنہ آئندہ سال کسانوں کی بھوت کی طرح ملرس کی بھی اموات پیش آسکتے ہیں ۔ اس جائزہ اجلاس میں آئی کے پی پراجکٹ ڈائرکٹر مسٹر ست نارائن ریڈی ، مرکفیڈ پراجکٹ ڈائرکٹر شریمتی ناگا ملیکا ، سیول سپلائیز عہدیادر مسٹر جئے رام ، انچارج آر ڈی او میدک محتمرہ یاسمین باشاہ ، ڈسٹرکٹ سیول سپلائیز آفیسر مسٹر ایسورتنم تحصیلدار میدک وجئے لکشمی کے علاوہ ضلع سے تعلق رکھنے والے تحصیلدار ڈپٹی تحصیلدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT