Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں زیڈ پی ٹی سی انتخابات کیلئے تحفظات کا عمل مکمل

میدک میں زیڈ پی ٹی سی انتخابات کیلئے تحفظات کا عمل مکمل

17منڈلوںمیں 4جنرل اور 13منڈل محفوظ

17منڈلوںمیں 4جنرل اور 13منڈل محفوظ

میدک۔/9مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ریونیو ڈیویژن میں شامل اسمبلی حلقہ جات میدک، نرسا پور اور اندول کے منڈلوں میں زیڈ پی ٹی سی انتخابات کیلئے تحفظات کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ تین اسمبلی حلقوں کے 17 منڈلوں میں صرف4منڈلس جنرل زمرے میں ہیں۔ باقی تحفظات 13محفوظ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق میدک اسمبلی حلقہ کے منڈل میدک زیڈ پی ٹی سی جنرل ہوگا۔ پاپنا پیٹ منڈل بی سی خاتون، رامائم پیٹ منڈل ایس سی خاتون اورچنا شنکرم پیٹ منڈل ایس ٹی خاتون کیلئے محفوظ ہوگا۔ نرسا پور اسمبلی میں منڈل نرسا پور بی سی جنرل کیلئے ہوگا۔ شیوم پیٹ منڈل ایس سی خاتون، کوڑی پلی منڈل بی سی خاتون، کلچرم منڈل جنرل زمرے میں اور ویلدرتی منڈل ایس سی خاتون کیلئے محفوظ ہوگا۔ اسی طرح اندول اسمبلی میں منڈل اندول بی سی خاتون، ٹیکمال منڈل بی سی جنرل ، الہ درگ منڈل بی سی خاتون، ایگوڑ منڈل جنرل زمرہ کیلئے، پلکل منڈل جنرل خاتون، رائے کوڑ منڈل جنرل زمرہ کیلئے اور من پلی منڈل بی سی جنرل کیلئے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT