Sunday , November 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں سنیتا لکشما ریڈی کی قیادت میں کاشتکاروں کا دھرنا

میدک میں سنیتا لکشما ریڈی کی قیادت میں کاشتکاروں کا دھرنا

میدک ۔ /6 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے چناگھن پور منڈل کلچرم کے برقی سب اسٹیشن پر صدر ضلع کانگریس و سابق ریاستی وزیر محترمہ وی سنیتا لکشما ریڈی کی زیرقیادت گھن پور پراجکٹ کی سیوار کے کاشتکاروں نے زرعی مقاصد کیلئے 24 گھنٹے برقی سربراہی کے مطالبہ کو لیکر سب اسٹیشن پر دھرنا دیا اور میدک سنگاریڈی شاہراہ پر پکوان کرتے ہوئے لنچ کیا جس کی وجہ سے ٹریفک نظام میں زبردست خلل پڑا ۔ سنیتا لکشما ریڈی نے کہا کہ کسانوں کو 24 گھنٹے برقی سربراہی کا اعلان کیا گیا لیکن گھن پور علاقے میں زرعی مقاصد کیلئے صرف9گھنٹے ہی برقی سربراہی عمل میں آرہی ہے ۔ احتجاج کے دوران سنیتا لکشما ریڈی نے میدک ضلع ناظم ٹرانسکو سے ذریعہ فون ربط قائم کرتے ہوئے کسانوں کو 24 گھنٹے برقی سربراہی کا مطالبہ کیا ۔ جس پر ناظم ٹرانسکو نے اندرون دویوم مسلسل برقی سربراہی کرنے کا وعدہ کیا ۔ اس احتجاجی پروگرام میں رکن ضلع پریشد کلچرم منڈل سرینواس ریڈی ، منڈل پریشد معاون رکن اعظم غوری ، پربھاکر رمیش کمار ، ملاریڈی کے علاوہ کانگریس قائدین و کارکنوں کی بڑی تعداد تعداد شریک تھی ۔ اس دوران کارکنوں اور کاشتکاروں نے مخالف حکومت نعرے لگائے ۔

TOPPOPULARRECENT