Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں سڑکوں کی توسیع و تعمیر کیلئے رقمی منظوری

میدک میں سڑکوں کی توسیع و تعمیر کیلئے رقمی منظوری

میدک۔5نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون سازاسمبلی ایم ایل اے میدک شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ بالا نگر ایکس وے حیدرآباد تا بھینسہ برائے میدک 249 کلومیٹر سڑک کو مرکزی فنڈس سے 4ٹریک سڑک میں تبدیل کیا جائے گا ۔ اس خصوص میں ریاستی حکومت نے مرکزی سرکار سے نمائندگی کی تھی ‘ عنقریب تعمیری کاموں کا آغاز ہوگا ۔ پدما دیویندر ریڈی میدک میں واقع اپنے کیمپ آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی میدک کے تمام منڈلوں میں سڑکوں کی توسیع و ترقی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے فنڈس کی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ ان کاموں کا سرعت کے ساتھ آغاز ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ میدک منڈل کے نواح میں واقع حویلی گھن پور تا بودھن تک سڑک کی ترقی کیلئے 35کروڑ کی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ اس طرح منڈل پاپنا پیٹ ‘ کتہ پ۹لی تا چنتہ کنٹہ تک سڑک کی ترقی کیلئے 18کروڑ ‘ رامائم پیٹ ٹاؤن کی مین روڈ کو ڈبل روڈ میں تبدیلی کیلئے 7کروڑ 80 لاکھ ‘ منڈل پاپنا پیٹ گنڈاوا گوسی تعمیر کیلئے ایک کروڑ 25لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ پدما دیویندر ریڈی نے انتخابات کو جاری رکھتے ہوئے اعادہ کیا کہ عنقریب میدک مستقر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بنایا جارہا ہے جس کیلئے ٹاؤن کی اہم شاہراہ کی توسیع کے کام جاری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میدک کے مضافات اور ٹاؤن میں واقع تالابوں کے کٹوں کو خوبصورت بناتے ہوئے منی ٹینک بنڈ میں تبدیل کیا جائے گا جس کیلئے 11کروڑ کی اجرائی عمل میں آئی ہے ۔ اس موقع پر بلدیہ میدک کے وائس چیرمین مسٹر راگی اشوک‘ بلدی کونسلرس مسرز مایا ملیشم ‘ سرینواس ‘ چندرا کلا‘ سید صادق ‘ ایم گنگا دھر کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین مسرز لنگا ریڈی ‘ رمیش گوڑ ‘ غوث قریشی ‘ جیون راؤ بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں پدما دیویندر ریڈی نے میدک کے چٹیال پر دیپم اسکیم کے تحت خواتین میں گیس سیلنڈرس کی تقسیم عمل میں لائی ۔ شریمتی پدما دیویندر ریڈی نے بعدازاں چنا شنکرم پیٹ کا دورہ کرتیہ وئے کہا کہ میدک تی چیگنٹہ سڑک کی توسیع اور کلورٹس کی تعمیر کیلئے 30 کروڑ کی اجرائی عمل میں آئی ہے جس کے تعمیری کام جنگی خطوط پر جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چنا شنکرم پیٹ مستقر پر 132 KV برقی سب اسٹیشن کی تنصیب کیلئے کاموں کا آغاز ہوگا ۔ انہوں نے اس موقع پر دیپم اسکیم کے تحت ممدا پور ‘ مرزاپلی‘ چناشنکرم پیٹ کی خواتین میں گیس سیلنڈرس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر آر ڈی او میدک مسٹر منچو ناگیش ‘ ڈسٹرکٹ سیول سپلائیز آفیسر شریمتی انورادھا ‘ ایم پی ڈی او کروپاوئی ‘ رکن ضلع پریشد شریمتی سروجا ‘ وائس چیرمین وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT