Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں سڑک حادثہ دو نوجوان ہلاک

میدک میں سڑک حادثہ دو نوجوان ہلاک

میدک۔/18مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے اولڈ بس اسٹیشن سڑک پر پیش آئے ایک المناک حادثہ میں بائیک سوار دو ساتھی برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں ساتھی ار سجیت ٹونی 24سالہ اور راکیش راجو 23سالہ میدک کے ویلکم بورڈ سے ٹاؤن کی سمت آرہے تھے ۔ اولڈ بس اسٹیشن کے قریب دفتر ایل آئی سی کارنر پر موجود درخت سے ٹکرا گئے جس کے باعث دونوں ساتھی حادثہ ہونے کے بعد نصف گھنٹہ میں سڑک حادثہ پر ہلاک ہوگئے۔ مسٹر ٹونی ساکشی رپورٹر سندیپ کے بھائی اور آر فرانسیس ملازم آر ٹی سی ساکن اندرا کالونی کے فرزند ہوتے ہیں۔ راکیش راجو مسٹر ہنمنتو ملازم محکمہ عدلیہ ساکن فتح نگر کے فرزند ہوتے ہیں۔ یہ حادثہ شب 11:30 بجے پیش آیا۔ حادثہ کی اطلاع پاکر سب انسپکٹر میدک مسٹر ایلیا نے اپنی جمعیت کے ساتھ پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی۔ نعشوں کا آج صبح میدک ایریا ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کرواکر ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

وی آر او اے سی بی کے جال میں
ادونی۔/18مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دفتر تحصیلدار ادونی میں بروز منگل گونا باوی علاقہ سے تعلق رکھنے والے وی آر او یلّپارشو ت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑ ا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ناگیندرپا نامی شخص نے اے سی بی ، ڈی ایس پی کرنول کو شکایت کی تھی کہ ادونی شہر میں چھوٹے سے کام کیلئے بھی افسران رشوت لئے بغیر نہیں کررہے ہیں۔ جس کے بعد اے سی بی ، ڈی ایس پی کرنول محبوب باشاہ اور سیتارامی ریڈی ، کرشنا ریڈی نے وی آر او یلّپاکو 6 ہزار روپئے رشوت لیکر پاس بکس دیتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑ لیا۔ جس کے بعد6ہزار روپئے کی رقم ضبط کرکے یلّپا کو تفصیلی پوچھ تاچھ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT