Friday , October 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں سڑک حادثہ 8 افراد زخمی

میدک میں سڑک حادثہ 8 افراد زخمی

میدک /22 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک کے رامائم پیٹ کے قریب قومی شاہراہ پر حیدرآباد سے آرمور جانے والی ڈیلکس سرویس اور میدک کے حویلی گھن پور سے کاماریڈی شوگر فیاکٹری جانے والے نیشکر سے لدا ہوا ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجہ میں بس ڈرائیور پربھاکر شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سامنے جانے والے ٹریکٹر کو پیچھے سے بس ڈرائیور نے ٹکر دے دی ۔ ٹریکٹر پلٹی کھا گیا اور ڈرائیور ٹریکٹر گنیش بھی ٹریکٹر سے نیچے گر گیا اور شدید زخمی ہوگیا ۔ علاوہ ازیں بس میں سوار 8 افراد بھی شدید زخمی ہوگئے ۔ سرکل انسپکٹر رامائم پیٹ وینکٹ ریڈی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

بھونگیر کے پولٹری فارم میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی مشتبہ موت
بھونگیر /22 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یادادری بھونگیر ضلع کے راجاپیٹ منڈل کے موضع پام کنٹہ کے ایک پولٹری فارم میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی مشتبہ موت کی خبر سے علاقہ میں سراسمیگی پھیل گئی ۔ واقعات کے بموجب اسٹیشن گھن پور کے لنگم پلی موضع کے متوطن افراد بال نرسیا ، بھارتماں ، بالراج ، تروملا ، شراونی ، چنٹو اور بنی کی موت پر پولٹری فارم کے مالک ناگابھوشنم نے کہا کہ رات میں یہ تمام افراد دروازہ بند کرکے سو گئے تھے ۔ صبح میں بالراجو کے خسر دوسرے گاؤں سے ان افراد سے ملنے کیلئے آئے اور دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑ کر اندر جانے پر یہ اندوہناک منظر دیکھنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT