Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں صفا بیت المال کا اجلاس

میدک میں صفا بیت المال کا اجلاس

میدک27نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک میں علمائے کرام کی نگرانی میں واقع تنظیم الحفّاظ صفا بیت المال شاخ میدک کی جانب سے آج میدک کے محلہ رحیم آباد میں واقع مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم میں ذمہ داران ِ صفا شاخ میدک کا ایک خصوصی اجلاس مرکزی صدر صفا بیت المال مولانا محمد غیاث احمد رشادیؔ کی صدارت اور مولانا محمد جاوید علی حسّامیؔ صدر میدک

میدک27نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک میں علمائے کرام کی نگرانی میں واقع تنظیم الحفّاظ صفا بیت المال شاخ میدک کی جانب سے آج میدک کے محلہ رحیم آباد میں واقع مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم میں ذمہ داران ِ صفا شاخ میدک کا ایک خصوصی اجلاس مرکزی صدر صفا بیت المال مولانا محمد غیاث احمد رشادیؔ کی صدارت اور مولانا محمد جاوید علی حسّامیؔ صدر میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی وسرپرست ِ اعلیٰ صفا بیت المال شاخ میدک کی نگرانی میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں صفا بیت المال کے سالانہ اجلاس کے منعقد کرنے کے سلسلہ میں مشاورت کی گئی۔اور ماہ ِ فروری کی28تاریخ بروز ہفتہ کو اجلاس منعقد کرنا طئے پایا ہے۔اجلاس میں صفا بیت المال شاخ میدک کے ذمہ دارن ،صدر صفا شاخ میدک حافظ سید خلیل الدین ،خازن صفا شاخ میدک حضرت مولانا سید حسن محمود قاسمیؔ،کے علاوہ مقامی ذمہ اثر شخصیات وذمہ داران جناب سید اسرار الدین،ڈاکٹر شجیع الدین قابل،ڈاکٹر یوسف الدین،خواجہ سہیل محی الدین،سید عمر محی الدین،شیخ فضل احمد ایڈوکیٹ،سید ہاشم علی،محمد عبد الرئوف مالک وقار باورچی ہوٹل،سید شفیع اللہ حسینیؔ،جلیل عارف صمدانیؔ،محمد عارف حسین،مفتی صابر علی عمر قاسمیؔ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT