Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں ضلع پریشد اور منڈل پریشد انتخابات کی تیاریاں مکمل

میدک میں ضلع پریشد اور منڈل پریشد انتخابات کی تیاریاں مکمل

کلکٹر سمیتا سبھروال اور ایس پی شموشی باجپائی کی پریس کانفرنس

کلکٹر سمیتا سبھروال اور ایس پی شموشی باجپائی کی پریس کانفرنس

سنگاریڈی۔/4اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شریمتی سمیتا سبھروال کلکٹر و ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ضلع میدک اور شموشی باجپائی ایس پی ضلع میدک نے کلکٹریٹ سنگاریڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے ضلع میدک میں ضلع پریشد اور منڈل پریشد کے دو مرحلوں میں 6اپریل اور 11اپریل کو منعقد شدنی انتخابات کی تیاریوں سے واقف کروایا۔ سمیتا سبھروال کلکٹر ضلع میدک نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 6اپریل کو 24منڈل سنگاریڈی، سدا سیو پیٹ، ظہیرآباد، رائیکوڑ، کوہیر، کونڈا پور، من پلی، جھرہ سنگم، منور، الہ درگ، اندول، کلچارم، میدک، نیالکل، کلہیر، کنگٹی، ریگوڑ، سدی پیٹ، چنا کوڈور، دوباک، جگدیوپور، کونڈا پاک، میردوڈی، ننگنور میں انتخابات منعقد ہوں گے۔ پہلے مرحلہ کے انتخابات کیلئے 1149 پولنگ بوتھس تشکیل دیئے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 11اپریل کو 22 منڈل چیگنٹہ، ہتھنورہ، جنارم، کوڑی پلی، نرسا پور، رامائم پیٹ، چنا شنکرم پیٹ، توپران، شیوم پیٹ، ویلدرتی، پٹن چیرو، رامچندرا پورم، پاپناپیٹ، پلکل، نارائن کھیڑ، ٹیکمال،توگٹہ، ورگل، دولت آباد، گجویل اور ملگ میں انتخابات منعقد ہوں گے۔ دونوں منڈلوں میں ضلع میدک کے 46 منڈلوں میں 685 ایم پی ٹی سی اور 46زیڈ پی ٹی سیز نشستوں کیلئے انتخابات منعقد ہوں گے۔

ان انتخابات میں 17لاکھ 28ہزار 279 ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ جملہ 2193 پولنگ بوتھس میں 1190 پولنگ بوتھس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتخابات کے پرامن اور آزادانہ انعقاد کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ اقدامات کئے گئے۔12ہزار ملازمین سرکار کو الیکشن ڈیوٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے سختی کے ساتھ نفاذ پر زور دیتے ہوئے چوکسی اختیار کی گئی ہے اور ضلع میں تاحال 2.20 کروڑ روپئے نقد ضبط کئے گئے۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کیلئے ڈپٹی کمشنر اکسائز جناب سید قریشی کو بطور انچارج متعین کیا گیا۔ ضابطہ اخلاق سے متعلق شکایت یا تفصیلات ان سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ شموشی باجپائی ایس پی ضلع میدک نے کہا کہ انتخابات کیلئے 227 موبائیلس اور 110 اسٹرائیکنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ اس کے علاوہ ایک ایڈیشنل ایس پی،10ڈی ایس پیز،35 سرکل انسپکٹرس،80 سب انسپکٹرس،557 اسسٹنٹ سب انسپکٹرس و ایچ سی 2500 کانسٹبلس اور ہوم گارڈس کو تعینات کیا گیا ہے۔ دوران انتخابات کسی بھی قسم کے تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور خاطیوں کے خلاف کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے جوڈیشیل ریمانڈ میں بھیج دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT