Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں علماء کرام کا آج اجلاس

میدک میں علماء کرام کا آج اجلاس

میدک13مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دینی مدارس اسلام کی چھائونیاں ہیں اور ان دینی مدارس پر کسی بھی قسم کی آنچ آئیگی توعلمائے کرام اور حفّاظ ِ کرام تو کیا عام آدمی بھی اس بات کو برداشت نہیں کرسکتا ہے۔اور دینی مدارس کے استحکام کے سلسلہ میں ہمیں ہر ممکن کوشش کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہارصدر میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی مولانا محمد جاوید علی حسّامی نے کیا۔مولانا نے کہاکہ اسی مناسبت سے جاریہ ماہ کی14تاریخ بروز پیر بوقت صبح 11.00تا نماز ِ ظہر بمقام مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم نیوماڈل اسکول محلہ رحیم آباد میدک میں ضلع میدک کے علمائے کرام اور حفّاظ کرام کا ایک خصوصی ومشاورتی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔جس میں ضلع نظام آباد کے علماء مولانا ولی اللہ قاسمی، محمد بشیر احمد حسّامی، مولانا خضر خان قاسمی، مولانا سید عابد قاسمی،مولانا سید ھاشم حسّامی، مولانا عبد القدیر حسّامی، مفتی سعید اکبر، مولانا ظہیر الدین قاسمی کے علاوہ دیگر علماء شرکت کر یں گے۔اجلاس کی صدارت مولانا قاضی محمد سمیع الدین قاسمی ،اور اجلاس کی نگرانی مولانا محمد جاوید علی حسّامیؔ کریں گے۔ تفصیلات کیلئے9440451557پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT