میدک میں ماہی گیروں کی سوسائٹیوں کے انتخابات کا انعقاد

میدک۔7مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں ماہی گیروں کے سوسائٹیز ( فشریز کوآپریٹیو سوسائٹیوں) کے انتخابات عمل میں آئے ۔ محکمہ فشریز اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے دفتر کے احاطہ میں عمل میں آئے ۔ انتخابات میں مسٹر پوما سنگھ نے بحیثیت الیکشن آفیسر خدمات انجام دیئے ۔ جملہ 322 رائے دہندوں میں 297 ووٹ ڈالے گئے جس میں 23ووٹ مسترد کردیئے گئے ۔ 11بورڈ آف ڈائ

میدک۔7مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں ماہی گیروں کے سوسائٹیز ( فشریز کوآپریٹیو سوسائٹیوں) کے انتخابات عمل میں آئے ۔ محکمہ فشریز اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے دفتر کے احاطہ میں عمل میں آئے ۔ انتخابات میں مسٹر پوما سنگھ نے بحیثیت الیکشن آفیسر خدمات انجام دیئے ۔ جملہ 322 رائے دہندوں میں 297 ووٹ ڈالے گئے جس میں 23ووٹ مسترد کردیئے گئے ۔ 11بورڈ آف ڈائرکٹرس کیلئے 22امیدوار میدان میں تھے ۔ 22امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں کی تفصیلات اس طرح ہیں ۔ اے ستیا کو 204ووٹ ملے جب کہ اے درگیش کو 206 ‘ اے لکشمن کو 197‘ کے وینکنا کو 73 ‘ کے سری رامو کو 70 ‘ کے کنکیا کو 05 ‘ جی ویندر کو 194 ‘ جی کرشنا کو 182 ‘ جی نرسملو کو 197 ‘ جی راجیا کو 192 ‘ جی بال لنگم کو 62‘ ٹی ستیہ کو 75 ‘ ٹی لکشمی کو 195 ‘ ٹی شوبھا کو 192 ‘ ڈی رامچندرم کو 64‘ این جوگیا کو 62 ‘ پی سدی راملو کو 63 ‘ بی ستیہ کو 207 ‘ ایم بال نرسیا سابق صدر کو80 ‘ ایم نرسملو کو 73‘ایم پوچیا کو 68 اور آر ستیہ نارائن کو 187ووٹ حاصل ہوئے ۔ اس طرح سے 22امیدواروں می ںسے 11کا ووٹوں کی اکثریت کے مطابق بحیثیت ڈائرکٹرس فشرمین سوسائٹی انتخاب عمل میں آیا ۔ الیکشن آفیسر مسٹرپومیا سنگھ کے مطابق مسٹر جی ستیہ ‘ اے درگیش ‘ اے ستیہ ‘ اے لکشمن ‘ جی نرسملو ‘ ٹی لکشمی ‘ جی دیویندر ‘ جی راجیا ‘ ٹی شوبھا ‘ آر ستیہ نارائن اور جی کرشنا بحیثیت ڈائرکٹرس منتخب ہوئے ۔ ان منتخب ڈائرکٹرس میں 7مئی کو منعقدہ اجلاس میں مسٹرجی نرسملو کو بحیثیت صدر نشین اور مسٹر اے درگیش کو وائس چیرمین فشریز کوآپریٹیو سوسائٹی ضلع میدک با اتفاق اراء منتخب کرلیا گیا ۔ ان انتخابات میں ڈیویژنل کوآپریٹیو آفیسر مسٹر وینکٹ ریڈی ‘ فشریز ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر نرسمیا راؤ ‘ اسسٹنٹ ڈائرکٹر سمکیات مسٹر لکشمی نارائن ‘ سینئر آڈیٹر کوآپریٹیو مسٹر صادق علی نے بھی خدمات انجام دی ۔ نومنتخب چیرمین جی نرسملو‘ وائس چیرمین درگیش نے اس موقع پر مخاطب کرتیہ وئے تمام ماہی گیروں کا شکریہ ادا کیا اور ماہی گیروں کے مسائل حل کرنے میں ہمیشہ آگے رہنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر منتخب چیرمین اور وائس چیرمین اور بورڈ آف ڈائرکٹرس کی کثرت سے گلپوشی عمل میں آئی ‘ آتش بازی بھی کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT