Tuesday , April 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں مسلم نوجوان کے قتل کا معمہ حل

میدک میں مسلم نوجوان کے قتل کا معمہ حل

قتل میں ملوث مزید دو افراد گرفتار اور عدالتی تحویل میں
میدک۔/11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے مضافات قاضی پلی میں واقع ایک فارم ہاوز میں پیش آئے ایک غریب مسلم نوجوان کے قتل کی واردات میں ملوث مزید دو نوجوانوں کو رورل پولیس میدک نے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق میدک کے محلہ دائرہ کا متوطن غریب لڑکا معین خان کو مقامی ایک زیر اثر تاجر کی لڑکی سے محبت ہوگئی تھی معین خان کچھ دن لڑکی کو لیکر شادی کی نیت سے میدک سے فرار ہوا تھا۔ تاہم لڑکی قانوناً بالغ نہ ہونے سے شادی نہیں ہوسکی۔ دریں اثناء لڑکی والوں نے پتہ چلاکر لڑکی کو اپنے ساتھ لالیا تھا۔ بعد ازاں ایک منصوبہ کے تحت لڑکی کا بہنوئی و بھائی اور رین بازار سے تعلق رکھنے والا کرائے کا ٹٹو سید یحییٰ جابری اور مزید ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس نے قتل کرڈالا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں محمد ارہان سمیر اور شیخ ستار ابو کو گرفتار کرکے عدالت میں دے دیا گیا جبکہ قبل ازیں محمد فاضل، سید مزمل احمد نیازی کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ قبل ازیں ایک انڈیکا کار ضبط کی گئی تھی ۔ ارہان اور ستار کی گرفتاری کے وقت ایک زیسٹ کار، دو چاقو بھی ضبط کرلئے گئے، ڈی ایس پی میدک مسٹر وینکٹیشورلو اور سرکل انسپکٹر رورل پولیس مسٹر راما کرشنا نے رورل پولیس دفتر میدک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT