Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں گاندھی جی کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

میدک میں گاندھی جی کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

میدک۔/3اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے اصولوں عدم تشدد پر چلتے ہوئے علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک کو بانی تحریک کے سی آر نے کامیابی کے ساتھ تحریک چلاکر تلنگانہ حاصل کیا ہے۔ شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی میدک میں واقع اپنے کیمپ آفس میں 2اکٹوبر کو منعقدہ گاندھی جینتی کے موقع پر باپو جی کے پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے بابائے قوم کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر نشین بلدیہ و نائب صدر نشین مسرز اے ملکارجن گوڑ، راگی اشوک اور دیگر موجود تھے۔ محترمہ پدما نے مزید کہا کہ حلقہ اسمبلی میدک میں 15گرام پنچایتوں میں گرام پنچایت دفاتر کی تعمیر کیلئے رقمی منظوری حاصل ہوچکی ہے۔ اس طرح میدک ویمنس ڈگری کالج کی پکی عمارت کی تعمیر کیلئے 2 کروڑ روپئے کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔ اس دفتر آر ڈی او میں بھی آر ڈی او ایم ناگیش نے مہاتما گاندھی کے پورٹریٹ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج ادا کیا۔ اس تقریب میں تحصیلدار نوین، چیرمین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ بھی موجود تھے۔ کانگریس پارٹی کے بلدیہ فلور لیڈر مسٹر ایم مدھو سدن راؤ نے میدک میں واقع گاندھی جی کے مجسمہ پر پھول مالا ڈال کر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT