Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میدک ٹاؤن کو ضلع ہیڈ کوارٹر کا درجہ ملنا یقینی

میدک ٹاؤن کو ضلع ہیڈ کوارٹر کا درجہ ملنا یقینی

میدک۔24اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ میدک ٹاؤن کو بہت جلد ضلع ہیڈ کوارٹر کا درجہ ملنا یقینی ہے ۔اس مقصد کیلئے ٹاؤن کی اہم شاہراہ کو ترقی دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے ۔ ٹاؤن کے آٹو نگر سے بودھن کراس وے تک سڑک کی توسیع کی جائے گا ۔ ماہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں ان کاموں کا آغاز ہ

میدک۔24اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ میدک ٹاؤن کو بہت جلد ضلع ہیڈ کوارٹر کا درجہ ملنا یقینی ہے ۔اس مقصد کیلئے ٹاؤن کی اہم شاہراہ کو ترقی دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے ۔ ٹاؤن کے آٹو نگر سے بودھن کراس وے تک سڑک کی توسیع کی جائے گا ۔ ماہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں ان کاموں کا آغاز ہوگا جس کیلئے ریاستی وزیراعلیٰ کے سی آر نے 16کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے ۔ شریمتی پدما دیویندریڈی نے سرکاری عہدیداروں کے علاوہ ٹاؤن کے عوامی منتخب قائدین کے ہمراہ ترقی دی جانی والی پوری سڑک کا پیدل دورہ کرتے ہوئے تمام کاروباری افراد سے بات چیت کی ۔ انہوں نے سڑک کیدونوں جانب موجود تاجروں سے اس مجوزہ پراجکٹ کو مکمل کرنے کیلئے سرکار کو اپنا تعاون دینے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کے درمیان واقع ڈیوائیڈر کی دونوں سمت سڑک 50 فٹ کشادہ کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کی انجام دہی کیلئے ٹنڈرس کی طلبی کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔ پدما دیویندر ریڈی نے اپنے پیدل دورہ کے موقع پر نیو بس اسٹیشن اور اولڈ بس اسٹیشن پر موجود فروٹ تاجروں سے بھی بات چیت کی ۔انہوں نے اس موقع پر بس ڈپو کے گیریج کے آس پاس کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے اس علاقہ میں صفائی کی بہتری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ محکمہ آر ٹی سی کے انچارج کو انتباہ دیتے ہوئے ہاکہ ٹی آر ایس کے جلسہ عام کے بعد دوبارہ اس علاقہ کا دورہ کروں گی ‘ تب تک پورا علاقہ صاف ستھرا ہوجانا چاہیئے ۔ ان کے ہمراہ آر ڈی او ایم ناگیش ‘ کمشنر بلدیہ مسٹر وینکٹیشم ‘ چیرمین و وائس چیرمین مسرز ملکاجن گوڑ ‘ راگی اشوگ ‘ سکریٹری ٹی آر ایس ایم دیویندر ریڈی ‘ ضلع پریشد ممبر لاونیا ریڈی ‘ بلدی کونسلرس بٹی سلوچنا ‘ اے چندرا کلا‘ صدر ٹاؤن ٹی آر ایس گنگا دھر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT