Wednesday , December 12 2018

میدک پارلیمانی حلقہ سے ٹی آر ایس کی کامیابی پر مخالف حکومت طاقتوں کی مہم

میڈیا میں مثبت خبریں شائع کرنے کی اپیل ، کے ٹی راما راؤ کا ردعمل

میڈیا میں مثبت خبریں شائع کرنے کی اپیل ، کے ٹی راما راؤ کا ردعمل
حیدرآباد۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے میٹرو ریل پراجکٹ کے بارے میں بعض اخبارات میں شائع شدہ خبروں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راما راؤ نے کہا کہ میدک لوک سبھا کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی کے بعد منصوبہ بند انداز میں حکومت کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ دراصل بعض طاقتیں ٹی آر ایس کی کامیابی کو برداشت نہیں کر پا رہی ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ منفی انداز کے بجائے مثبت انداز میں رپورٹس شائع کریں اور عوام میں غیر ضروری الجھن پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ شخصی طور پر اس مسئلہ کا جائزہ لے رہے ہیں اور وہ اس سلسلہ میں مناسب ردعمل کا اظہار کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ کو ترقی کے شعبہ میں مزید پسماندہ کرنے کی سازش کے تحت اس طرح کی خبریں شائع کی جارہی ہیں۔ عوام کو چاہئے کہ وہ ان طاقتوں کے پروپگنڈہ سے متاثر نہ ہوں۔

TOPPOPULARRECENT