Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک کی درگاہ میں غلاف کو جلانے کا واقعہ

میدک کی درگاہ میں غلاف کو جلانے کا واقعہ

مسلم نوجوانوں کی برہمی ، شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے ڈی ایس پی کا تیقن
میدک ۔ /24 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے فتح نگر چمن کارنر میں واقع درگاہ حضرت ’’ ٹرتا ترت بنی‘‘ کے غلاف کو نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے جلادیا گیا ۔ یہ واقعہ کل شب پیش آیا ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں محلہ کے نوجوانوں نے دیکھ کر بھاری تعداد میں جمع ہوگئے ۔ جس کی اطلاع پاکر صدر قبور کمیٹی ٹی آر ایس قائد جناب محمد غوث قریشی ، بلدی کونسلر مسٹر کے ایس محی الدین ، رکن معاون جناب سید صادق علی اور سید اصرار الدین کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر محلہ جات سے بھی نوجوان جمع ہوگئے ۔ سرکل انسپکٹر میدک مسٹر سائی ایشور گوڑ ، سب انسپکٹر مسٹر ایلیا اپنے اہکاروں کے ساتھ فوری جائے واقعہ پہونچ گئے اور برہم نوجوانوں و قائدین کو صبر و تحمل سے کلام لینے کی تلقین کی ۔ سرکل انسپکٹر نے خود اپنی جانب سے مزار کی صاف صفائی کروائی اور نیا غلاف منگواکر اڑادیا ۔ ڈی ایس پی توپران و انچارج میدک سب ڈیویژن پولیس جناب این وینکٹیشورلو بھی توپران سے میدک پہونچ گئے ۔ انہوں نے اس کارروائی سے متعلق ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس جناب چندر شیکھر ریڈی کو بھی اس واقعہ کی اطلاع ذریعہ فون دیدی ۔ ایس پی کی ہدایت پر اور قبور کمیٹی کی جانب سے دی گئی درخواست پر پولیس میدک ٹاون نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا تیقن دیا ۔ ڈی ایس پی میدک این وینکٹیشورلو نے نمائندہ سیاست مسٹر محمد فاروق حسین کو اپنے چیمبر میں ملاقات پر بتایا کہ شرپسندوں و غنڈہ عناصرکا پتہ چلاکر انہیں کیفر کردار تک پہونچایا جائے گا ۔ انہوں نے ایک اندازاً یہ بھی کہا کہ کسی فرد نے سگریٹ نوشی کے بعدبچاہوا سگریٹ بھی بازو پھیکنے پر سگریٹ غلاف پر بھی گرسکتا ہے ۔ تاہم پولیس اس کا پتہ چلائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT