Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / میدھا پاٹکر کا ایم پی حکومت پر ظلم و ستم کا الزام

میدھا پاٹکر کا ایم پی حکومت پر ظلم و ستم کا الزام

نربدا بچاؤ آندولن کی جہدکار اپنے احتجاج میں 27جولائی کو کریں گی بھوک ہڑتال

بھوپال، 25جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نرمدا بچاو آندولن کی کارکن میدھا پاٹکر نے آج ریاست کی بی جے پی حکومت پر الزام لگایا کہ حکومت سردار سروور باندھ کی وجہ سے بے گھر ہوگئے لوگوں پر ظلم و ستم کررہی ہے جس کے خلاف وہ آئندہ 27 جولائی سے اجتماعی غیر معینہ بھوک ہڑتال کریں گی۔پاٹکر نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ الزام لگایا کہ ریاستی حکومت گجرات کو فائدہ پہنچانے کے لئے باندھ کی وجہ سے متاثرین ہزاروں گاوں والوں پر ظلم و ستم کررہی ہے ۔ بازآبادکاری کا انتظام کئے بغیر حکومت متاثرین کو جبراً ہٹارہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ حکومت نے انہیں ہٹانے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں پولیس فورس طلب کرلی ہے اور انہیں ٹین شیڈ بناکر اس میں عارضی طور پر ٹھہرایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے حکم کے فیصلے کو بنیاد بتاکر متاثرین کو ہٹانے کے لئے پرتشدد طریقہ اختیار کررہی ہے اور انہیں 31 جولائی تک ہر حال میں گھر خالی کرانے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر بازآبادکاری کے حکومت کو گھر خالی کرانے کا حکم نہیں ہے لیکن اس حکومت کو نہ تو کسی قانون کی پرواہ ہے اور نہ ہی کسی حکم کی۔ پاٹکر نے کہا کہ حکومت کے رویے کی وجہ سے نرمدا گھاٹی میں گذشتہ سترہ دنوں سے اکیس مقامات پر لوگ دھرنا پر بیٹھے ہیں۔لیکن حکومت ان سے بات کرنے کو تیارنہیں ہے ۔
سائنسداں یشپال چل بسے
نئی دہلی ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نامور ہندوستانی سائنسداں پروفیسر یشپال جوکاسمک شعاعوں پر تحقیق کے ساتھ ساتھ ادارہ ساز کی حیثیت سے اپنے رول کیلئے مشہور ہوئے، کل رات ان کا انتقال ہوا۔ ان کی فیملی نے آج بتایا کہ ان کی عمر 90 برس تھی۔ ان کے فرزند راہول پال نے کہا کہ وہ امراض پیرانہ سالی میں مبتلاء تھے۔

TOPPOPULARRECENT