Tuesday , October 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / میراڈونا کا اپنی بیٹیوں کے خلاف چوری کا مقدمہ

میراڈونا کا اپنی بیٹیوں کے خلاف چوری کا مقدمہ

مانچسٹر۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹیناکے لیجنڈ فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا نے اپنی بیٹیوں پر 34 لاکھ پاونڈ چرانے کا الزام لگایا ہے اور سابق اہلیہ کوچوری کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا جبکہ میرا ڈونا نے دونوں بیٹیوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے۔ میرا ڈونا کے وکلاء کے بموجب جیا نینا میرا ڈونا کو جیل ہوسکتی ہے کیونکہ وہ یوروگوائے گئی تھی جہاں اس نے ساری نقد رقم چھپا دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماں اور دونوں بیٹیوں نے اس رقم سے امریکہ میں جائیداد خریدی۔57 سالہ لیجنڈ فٹبالر نے اپنی سابق بیوی کلاڈیا ویلافین اور بیٹیوں ڈالما اور جیانینا کیخلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ وکیل نے کہا ہے کہ جیانینا نے یہ رقم اگست میں یوروگوائے کے بینک میں چھپائی تھی۔ اسے گرفتار کرکے جیل بھیجنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ دریں اثناء جیانینا نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اس الزام کا جواب دیا۔ انہوں نے کہاکہ میرا والد اور وکیل جانتے ہیں کہ میں کہاں رہ رہی ہوں اور وہ جب چاہے آسکتے ہیں۔ میں نے باپ کے مظالم کو فراموش کردیا اور آئندہ بھی کرونگی۔ میرا ڈونا نے 1997 ء میں فٹبال سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور وہ اب متحدہ عرب امارات میں فجیرہ ایس سی فٹبال کلب چلاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT