Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / میرا بائی چانو کی بدولت ہندوستان کوپہلا گولڈ میڈل

میرا بائی چانو کی بدولت ہندوستان کوپہلا گولڈ میڈل

گولڈ کوسٹ۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے اسٹار ویٹ لفٹر میرا بائی چانو نے 21یں کامن ویلتھ کھیل کے پہلے ہی دن جمعرات کو خواتین کے 48ویں کلوگرام زمرے میں ریکارڈ 196 کلوگرام وزن اٹھاکر ہندوستان کی جھولی میں کھیلوں کا پہلا گولڈ میڈل ڈال دیا۔میرا بائی سے پہلے ہی گولڈ میڈل کی امید کی جارہی تھی اور انہوں نے دباؤ کے باوجود مایوس نہیں کیا۔ ہندوستانی کھلاڑی نے کامن ویلتھ ریکارڈ اور کامن ویلتھ کھیل ریکارڈ بناتے ہوئے کل 196 کلوگرام وزن اٹھایا اور ملک کو گولڈ میڈل دلادیا جو گولڈ کوسٹ میں ہندوستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے ۔ پی گروراجا نے 21 ویں کامن ویلتھ کھیلوں کے پہلے دن جمعرات کو مردوں کے 56کلوگرام زمرے میں سلور میڈل جیت کر ہندوستان نے اپنا کھاتہ کھول دیا ۔25سالہ گرو راجا نے کھیل کے پہلے ہی دن اپنے 56 کلوگرام زمرے میں جملہ 249کلوگرام وزن اٹھاکر فائنل میں دوسرا مقام حاصل کیا اور سلور میڈل پر قبضہ جمالیا۔یہ ہندوستانی کھلاڑیوں کا انفرادی طور پر سب سے شاندار مظاہرہ بھی ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے گرو راجا نے اسنیچ میں 111اور کلین اینڈ جرک میں 138کلوگرام وزن اٹھایا۔گروراجا کا مظاہرہ اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ان کے مقابلے میں ان کے ساتھ ملائشیا کے تین مرتبہ کے کامن ویلتھ چمپئن محمد اظہار احمد بھی تھے جنہوں نے کھیلوں میں اسنیچ کا ریکارڈ توڑا۔ محمد اظہار نے کل 261 کلوگرام وزن اٹھایا اور گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا۔ و ہیںسری لنکا کو برونز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔گرو راجا اسنیچ کے بعد تیسرے مقام پر کھسک گئے تھے لیکن انہوں نے دو مرتبہ کی کوششوں کے بعد اپنا سب سے بہترین 111کلوگرام وزن اٹھاکر صورت حال بہتر کرلی۔ وہیں کلین اینڈ جرک میں گروراجا نے 138کلوگرام وزن اٹھایا۔حالانکہ اس سے پہلے ان کی دو کوششیں ناکام بھی ہوئیں لیکن اپنی آخری کوشش میں انہوں نے دوسرا مقام حاصل کرلیا۔وہیں ملائشیائی کھلاڑی محمد اظہار نے اپنے ہم وطن ہمی جان امرو الابراہیم کے اسنیچ میں سال 2010 کھیلوں میں بنائے گئے 116کلوگرام کے اسنیچ ریکارڈ کو توڑتے ہوئے 117کلوگرام وزن اٹھایا۔ انہوں نے پھر کھیلوں کے اوور آل ریکارڈ بھی توڑا جو اب تک ابراہیم کے ہی نام تھا اور کلین اینڈ جرک میں پھر 144 کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔تیسرا مقام سری لنکا کے لکمل چترنگا کو ملا جنہوں نے اسنیچ میں 114کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 134 کلوگرام وزن اٹھایا اور کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

TOPPOPULARRECENT