Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / میرا بیٹا ابھی سے فٹبال کا ماہر بن گیا:رونالڈو

میرا بیٹا ابھی سے فٹبال کا ماہر بن گیا:رونالڈو

میڈرڈ۔10نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا میرے بیٹے رونالڈو جونیئر کی فٹ بال کے کھیل سے محبت بڑھتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جونیئر اپنے فارغ وقت میں صرف یہی کھیل کھیلتا ہے اور صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ اسے کھانے کیلئے بھی کھینچ کر لانا پڑتا ہے۔ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ صرف7سال کی عمر میں کھیل اور لوگوںسے ملنے جلنے کے معاملے میں بہت پر اعتماد ہو چکا ہے۔ جو کوئی بھی اس سے ملتا ہے اس کے مودبانہ لیکن اعتماد سے بھرپور رویئے کی تعریف کرتا ہے۔کھیل سے اس کا جنون کی حد تک لگاوبعض اوقات مسائل پیدا کردیتا ہے۔ رونالڈو جونیئر موقع ملتے ہی باہر جاکر فٹبال کھیلنے لگتا ہے۔ اگر کوئی ساتھی نہ بھی ملے تو اکیلا ہی گیند کو کک لگاتا رہتا ہے یہاں تک کہ رات کے کھانے کیلئے بھی اسے سختی کرکے بٹھانا پڑتاہے۔عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی کے طور پر فٹبال میرا اوڑھنا بچھونا ہے لیکن جب میں جونیئر کی عمر کا تھا تو کھیل کیلئے اتنا جنونی ہرگز نہیں تھا۔رونالڈو کے مطابق فٹبال کا کھیل ان کے بیٹے کے خون میں سرایت کر چکا ہے اور شاید اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس کے آس پاس کا ماحول ہی اس کھیل ہی سے متعلق ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT