Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / میرا بیٹا دہشت گرد نہیں : کنہیا کی والدہ

میرا بیٹا دہشت گرد نہیں : کنہیا کی والدہ

پٹنہ ۔14فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) میرے بیٹے کو دہشت گرد نہ کہیں۔ صدر جے این یو ایس یو کنہیا کی والدہ نے پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے جب کہ ٹی وی پر یہ خبر دی گئی جو انہوں نے بہار کے ضلع بیگوسرائے میں اپنے پڑوسی کے ٹی وی پر دیکھی تھی ۔ مینا دیوی نے کہا کہ ہم مسلسل ٹی وی دیکھ رہے ہیں جب کہ ہمیں بہت زیادہ معلومات حاصل ہوچکی ہے ۔ میرے بیٹے نے اپنے ولدین کا ہمیشہ احترام کیا ۔ ملک کا احترام کیا ‘ اُسے دہشت گرد نہ کہیں ۔ وہ دہشت گرد نہیں ہوسکتا ۔ کنہیا کمار کی والدہ آنگن واڑی کارکن ہے جن کی تنخواہ ماہانہ 3500/-روپئے ہے۔ کنہیا کے والد جئے شنکر سنگھ کاشت کار ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT