Monday , November 19 2018
Home / Top Stories / ’ میرا تعلق پرانے شہر سے، پرورش مسلمانوں کے درمیان ‘ : اتم کمار

’ میرا تعلق پرانے شہر سے، پرورش مسلمانوں کے درمیان ‘ : اتم کمار

حیدرآباد۔/3نومبر، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش سرکاری دواخانہ چارمینار میں ہوئی اور ان کی پرورش مسلمانوں کے درمیان ہوئی ہے۔ وہ مسلمانوں کی تہذیب اور مذہبی روایات سے اچھی طرح واقف ہیں اور وہ اس کا احترام کرتے ہیں۔ جمعیت العلماء ہند تلنگانہ کے ذمہ داروں سے ملاقات کے موقع پر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ پرانے شہر سے ان کا تعلق رہا ہے اور بچپن سے ہی مسلمانوں سے وہ وابستہ رہے ہیں۔ مسلم ماحول میں میری تربیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 15 برسوں تک انہوں نے فوج میں خدمات انجام دی۔ چین۔ پاکستان سرحد پر وہ تعینات رہے۔ کچھ برسوں تک صدر جمہوریہ آر وینکٹ رامن اور شنکر دیال شرما کے پاس اسپیشل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد ملک کے عوام کی خدمت کے جذبہ کے تحت رضاکارانہ سبکدوشی اختیار کرلی اور عملی سیاست میں قدم رکھا۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ وہ خالص عوام کی خدمت کے جذبہ کے تحت عملی سیاست میں آئے ہیں اور وہ اظہار خیال کے معاملہ میں انتہائی صاف گو ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دیگر سیاستدانوں سے خود کو مختلف پاتے ہیں۔ اتم کمار ریڈی نے علماء سے اردو زبان میں خطاب کیا اور علماء نے اُن کے انداز کو پسند کیا اور اُن کے جذبہ کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT