Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / میرا ہیرو روہت ویمولا، افضل گرو نہیں : کنہیا

میرا ہیرو روہت ویمولا، افضل گرو نہیں : کنہیا

نئی دہلی ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ’’افضل گرو میرا ہیرو نہیںبلکہ روہت ویمولا ہے‘‘ یہ الفاظ جے این یو اسٹوڈنٹ لیڈر کنہیا کمار کے ہیں، جس نے آج دعویٰ کیا کہ غداری اور مخالف حکومت ہونے کے درمیان بڑا فرق ہے۔ تہاڑ جیل سے رہائی پر زبردست استقبال کے ایک روز بعد 29 سالہ ریسرچ اسکالر نے جے این یو میں پریس کانفرنس کو مخاطب کیا، جہاں اُس نے کئی نازک سوالات چالاکی سے نمٹ لئے، جن میں اصل دھارے کی سیاست میں اُس کے داخلہ سے متعلق قیاس آرائیاں شامل ہیں۔ کنہیا نے جے این یو کا امیج بگاڑنے پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

TOPPOPULARRECENT