Tuesday , November 13 2018
Home / Top Stories / میرواعظ عمر فاروق 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل

میرواعظ عمر فاروق 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل

سری نگر 8نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علمائجموں وکشمیر کے امیر میر واعظ مولوی عمر فاروق کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ با اثر شخصیات کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے اردن کے ‘دی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر’ نے دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں مسلسل پانچویں بار شامل کر لیا ہے ۔حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے کہا ‘ادارے کی طرف سے میرواعظ کا دنیا کی 500بااثر مسلم شخصیات اور برصغیر میں منتخب 5افراد میں انتہائی بااثر سیاسی و مذہبی شخصیت کی حیثیت سے انتخاب عمل میں لایا گیاہے ‘۔ ادارے کی جانب سے ہر سال دنیا میں مقیم بااثر افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے ۔ادارے کی ‘دی مسلم 500’ کے عنوان سے 2019 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیر میں موجودہ میرواعظ مولوی عمر فاروق کو ان کی سماجی ، تعلیم ، سیاست، ملی اور سماجی میدانوں میں جو بے لوث اور مخلصانہ خدمات انجام ددینے کے اعتراف میں اس عالمی اعزاز سے نوازا جارہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق میرواعظ نے اپنے نامور والد گرامی ممتاز دینی و سیاسی رہنما شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق صاحب کی1990ء میں ناگہانی شہادت کے فوراً بعد کشمیری عوام کی شدید خواہش اور اصرار پر صرف 17 سال کی عمر میں میرواعظ کشمیر کا منصب سنبھالا۔

TOPPOPULARRECENT