Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / میرواعظ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے خوش

میرواعظ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے خوش

سرینگر 15جون (سیاست ڈاٹ کام ) حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین اور متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ مولوی عمر فاروق نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چمپینس ٹروفی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ہرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے ساتھ وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں گزشتہ رات عوام بالخصوص نوجوانوں نے سڑکوں پر پٹاخے جلائے۔ میرواعظ جوکہ وادی کے سب سے بڑی مذہبی رہنما بھی ہیں، انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا: ’’جیسے ہی ہم نے تراویح ادا کی، باہر سے پٹاخوں کی آوازیں سنائی دی۔ ٹیم پاکستان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔ میرواعظ کے اس ٹویٹ کا مائیکرو بلاگرس کی طرف سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔

 

TOPPOPULARRECENT