Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / میرٹھ میں امتناعی احکام نافذ

میرٹھ میں امتناعی احکام نافذ

میرٹھ ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میرٹھ کے ضلع انتظامیہ نے اس علاقہ کی حساس نوعیت اور اس کے ساتھ یوم جمہوریہ تقاریب اور یونیورسٹیوں کے سالانہ امتحانات کو ملحوظ رکھتے ہوئے 31 جنوری 2017ء تک امتناعی احکام نافذ کردیئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ بی چندراکلا نے کہا کہ تعزیری ضابطہ کی دفعہ 144 کو 21 ڈسمبر کی نصف شب سے 31 جنوری 2017ء تک اس علاقہ کے تمام 30 پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں نافذ رکھا جائے گا۔ جن میں علاقہ کے خاتون پولیس اسٹیشن بھی شامل ہیں۔ چندراکلا نے کہا کہ ضلع میں امن و قانون برقرار رکھنے کیلئے یہ امتناعی احکام نافذ کئے گئے ہیں کیونکہ میرٹھ ایک حساس ضلع ہے جہاں ایک معمولی واقعہ بھی فرقہ وارانہ جذبات بھڑکا سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT