Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / میرٹھ میں بس پلٹ جانے سے تقریباََ پچاس مسافر زخمی

میرٹھ میں بس پلٹ جانے سے تقریباََ پچاس مسافر زخمی

میرٹھ، 20اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں میرٹھ کے موانا علاقہ میں سائیکل سوار کو بچانے کی کوسش میں بس پلٹ جانے سے تقریباََ پچاس مسافر زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل رات موانا علاقہ کے بہسوما میں ایک تیز رفتار بس کے سامنے اچانک سائیکل سوار آگیا۔ اسے بچانے کی کوشش میں بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ حادثہ میں بس پر سوار تقریباََ پچاس لوگ زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے ۔ بس میرٹھ سے موانا جارہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT