Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / میرٹھ میں خاتون کھلاڑیوں پر ایسڈ حملہ ‘ایک گرفتار

میرٹھ میں خاتون کھلاڑیوں پر ایسڈ حملہ ‘ایک گرفتار

میرٹھ، 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش میں میرٹھ میٹروپولیٹن کے لال کرتی علاقے میں آج صبح موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون اور اس کے دو ساتھی نوجوانوں نے دو خواتین کھلاڑیوں پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئیں۔ اس معاملے میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کے دونوں ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ منجیل سینی نے بتایا کہ باکسنگ کھلاڑی گریما سنگھ اور کشتی کی کھلاڑی پریکٹس کے لئے جارہی تھیں اسی دوران لال کرتی علاقے میں پینٹھ بازار بیگم پل کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون اور اس کے دو ساتھی نوجوانوں نے ان پر تیزاب پھینک دیا جس سے گریما کی کہنی اور شالو کی پیٹھ جھلس گئی۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک خاتون سونی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے دونوں ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT