Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / میرٹھ میں فرقہ وارانہ جھڑپ ، 15 افراد زخمی

میرٹھ میں فرقہ وارانہ جھڑپ ، 15 افراد زخمی

میرٹھ ؍ لکھنو ٔ ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو برادریوں کے ارکان میں آج یہاں تیرگارن میں ایک مسجد کے قریب پانی کی ٹانکی کی تعمیر کے بارے میں جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے اور کشیدگی پھیل گئی۔ بعض اطلاعات میں بتایا گیا کہ چار افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور جملہ 15 زخمی ہوئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نودیپ رینوا نے کہا کہ یہ و

میرٹھ ؍ لکھنو ٔ ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو برادریوں کے ارکان میں آج یہاں تیرگارن میں ایک مسجد کے قریب پانی کی ٹانکی کی تعمیر کے بارے میں جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے اور کشیدگی پھیل گئی۔ بعض اطلاعات میں بتایا گیا کہ چار افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور جملہ 15 زخمی ہوئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نودیپ رینوا نے کہا کہ یہ واقعہ تقریباً 1:30 بجے دن پیش آیا جب مسجد کے ارکان کمیٹی نے اس کے بازو ایک واٹر ٹینک کی تعمیر شروع کرائی، جس کی دیگر کمیونٹی کے ممبرز نے مخالفت کی،

اور دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ بحث و تکرار کے بعد دونوں طرف سے سنگباری ہوئی۔ دو موٹر سائیکلیں نذر آتش کردی گئیں۔ نودیپ نے کہا کہ تشدد میں دو افراد عامر اور سوربھ زخمی ہوئے اور شریک دواخانہ کئے گئے۔ تاہم لکھنؤ میں پولیس ترجمان نے کہا کہ جھڑپوں میں چار افراد زخمی ہوئے ، حالانکہ دیگر گوشوں نے زخمیوں کی تعداد درجنوں میں بتائی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ کشیدگی دیگر علاقوں تک پھیل گئی۔ تاہم مجموعی صورتحال کشیدہ مگر قابو میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT