Wednesday , April 25 2018
Home / ہندوستان / میرٹھ میں لوٹ مار کی مخالفت پر باپ بیٹے کو گولی مار دی گئی

میرٹھ میں لوٹ مار کی مخالفت پر باپ بیٹے کو گولی مار دی گئی

میرٹھ2فروری (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں میرٹھ کے سول لائن علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار بدمعاش لوٹ مار کے خلاف مزاحمت کرنے کی وجہ سے ادویات کے تاجر باپ ، بیٹے کو گولی مار کر فرار ہوگئے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (کرائم) شورام یادو نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ شب سول لائن علاقے کے نیو موھن پوري میں واقع چکارا کمپلیکس کے پاس رہنے والے پروین اروڑہ اپنے بیٹے پرکھر کے ہمراہ کھیرنگر میں واقع اپنی دوا کی دکان بند کرنے کے بعد اسکوٹی پر گھر واپس جا رہے تھے ۔ اسی دوران چکارا کمپلیکس کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے انہیں روک کر بیگ چھیننے کی کوشش کی جس کی مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے باپ اور بیٹے کو گولی مار دی۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کی بھیڑ جمع ہونے پر بدمعا ش موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT