Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / میرٹھ یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان فائرنگ میں دو افراد زخمی

میرٹھ یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان فائرنگ میں دو افراد زخمی

میرٹھ، 6 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں میرٹھ میڈیکل تھانہ علاقے میں طلباء کے درمیان آپسی جھگڑے کی وجہ سے ہوئی فائرنگ میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ شام میرٹھ میڈیکل علاقے میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کی کینٹین میں چائے پینے کے وقت طلباء کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ اسی درمیان وجے دھاما کے ساتھیوں نے گولی چلا دی جس سے میڈیکل کا اسٹوڈینٹ یوگیش اورپولیٹکل سائنس کا ارون زخمی ہو گیا جنہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں وجے دھاما سمیت چھ طلباء کو نامزد کیا گیا ہے پولیس ملزموں کی تلاش کر رہی ہے ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT