Thursday , July 19 2018
Home / ہندوستان / میرٹ کی بنیاد پر امیگریشن سسٹم: ٹرمپ

میرٹ کی بنیاد پر امیگریشن سسٹم: ٹرمپ

امریکہ کو طاقتور بنانے والے ماہرین کو ترجیح دی جائے گی
واشنگٹن ۔ /14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج میرٹ کی بنیاد پر امیگریشن سسٹم رائج کرنے پر زور دیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ صرف ان لوگوں کو امریکہ میں رہنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں جو امریکہ کو مضبوط اور عظیم تر ملک بنانے میں مدد کرسکتے ہیں ۔ ٹرمپ نے امریکہ میں داخل ہونے کیلئے میرٹ کی بنیاد پر امیگریشن سسٹم شروع کرنے پر زور دیا ۔ ہندوستان جیسے ممالک سے امریکہ آنے والے افراد کو اس سے بہت فائدہ ہوگا ۔ امریکہ کے مجموعی امیگریشن پروگرام میں کمی آئے گی ۔ چہارشنبہ کے دن صدرامریکہ نے کہا تھا کہ صرف اچھے ماہرین کو ہی ان کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔ جمعہ کے دن انہوں نے اپنے موقف کا دوبارہ اعادہ کیا اور کہا کہ امریکہ کو بلندی تک لے جانے والے ماہرین کا خیرمقدم کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT