Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / میرپیٹ علاقہ میں دستیاب نعش کی شناخت

میرپیٹ علاقہ میں دستیاب نعش کی شناخت

حیدرآباد ۔ /31 مارچ (سیاست نیوز) میرپیٹ پولیس نے علاقہ سے دستیاب نعش کی شناخت کرلی ہے اور بتایا کہ 28 سالہ شیوا راما کرشنا نامی شخص جو لنن نگر سرورنگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پولیس نے گزشتہ روز میرپیٹ کے علاقہ سے اس کی نعش کو دستیاب کرلیا ہے جو ندیم پلی ضلع محبوب نگر کا متوطن تھا ۔ /29 مارچ کے دن میرپیٹ علاقہ میں واقع کھلی اراضی سے پولیس نے ایک اطلاع پر اقدام کیا تھا ۔ اس خصوص میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ اس سلسلے میں انسپکٹر میرپیٹ مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ تاہم پولیس کو ایس آر کرشنا کے قتل پر شبہ ہے چونکہ اس کے افراد خاندان نے کسی پر بھی شبہ ظاہر نہیں کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دیڑھ ماہ قبل کرشنا کے دماغ کا آپریشن ہوا تھا ۔ پولیس میرپیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT