Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / میرپیٹ علاقہ کے لینن نگر میں رات دیر گئے گھر گھر تلاشی

میرپیٹ علاقہ کے لینن نگر میں رات دیر گئے گھر گھر تلاشی

حیدرآباد 11 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے میرپیٹ کے علاقہ لینن نگر میں رات دیر گئے گھر گھر تلاشی مہم کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے گاڑیاں ضبط کرلیں۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایل بی نگر زون مسٹر تفسیر اقبال کی قیادت میں 200 پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم نے یہ کارروائی کی۔ پولیس کی جانب سے کی گئی اِس اچانک کارروائی کے دوران لینن نگر علاقہ میں گھر گھر تلاشی لی گئی جہاں پر 24 موٹر سیکلیں اور 4 آٹوز کو دستاویزات کی عدم موجودگی پر ضبط کرلیا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر فروخت کی جانے والی شراب کی بوتلیں اور پکوان گیس سلینڈر بھی ضبط کرلیا گیا۔ پولیس نے اس کارروائی کے دوران 23 سالہ جتاوت سریش نائک، 25 سالہ کے رگھو، 19 سالہ ای جگدیپ، 29 سالہ ایم سدھاکر، 18 سالہ ایم انیل، 24 سالہ ایم سندیپ اور دیگر کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔ انسپکٹر میر پیٹ نے اس کارروائی کے لئے منصوبہ تیار کیا تھا اور اعلیٰ عہدیداروں کی نگرانی یہ آپریشن انجام دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر تفسیر اقبال نے اس سلسلہ میں بتایا کہ عوام میں امن و سلامتی کے اعتماد کو بڑھانے کیلئے یہ کارروائی انجام دی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ سائبرآباد میں وقفہ وقفہ سے ایسی کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT