Sunday , May 27 2018
Home / جرائم و حادثات / میرپیٹ میں ایک شخص کی مشتبہ موت

میرپیٹ میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ وینکٹیش اپنے مکان واقع بالاپور میں مشتبہ طور پر پھانسی پر لٹکا ہوا پایا گیا ۔ پولیس نے اس شخص کی داشتہ پورنا پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔ جو مفرور بتائی گئی ہے ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق وینکٹیش پیشہ سے پینٹر تھا ۔ اس شخص کی بیوی بھاگیہ تین سال قبل اپنے مائیکے چلے گئی تھی اور شوہر سے علحدہ ہوگئی تھی اور وینکٹیش پورنا کے ساتھ غیر شادی شدہ ازدواجی زندگی بسر کر رہا تھا ۔ جو مشتبہ طور پر اپنے مکان میں مردہ دستیاب ہوا ۔ پولیس میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT