Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / میرپیٹ میں جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب ، گاہک اور آرگنائزرس گرفتار

میرپیٹ میں جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب ، گاہک اور آرگنائزرس گرفتار

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ پولیس نے جسم فروشی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کردیا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جلیل گوڑہ گائتری نگر کے ایک مکان پر دھاوا کیا ۔ دو آرگنائزر اور تین گراہکوں کو حراست میں لے لیا اور ایک جسم فروش لڑکی کو آزاد کرا لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ریاکٹ کی اصل سرغنہ آرگنائزر سدھارانی عمر 38 سال بتائی گئی ہے نے اپنے ایک ساتھی آرگنائزر 34 سالہ شیوا شنگر کی مدد سے جسم فروشی کا کاروبار کر رہی تھی ۔ اس نے ایک لڑکی کو قحبہ گیری کے لئے طلب کیا تھا ۔ اور گراہکوں کو جان پہچان والوں کے ذریعہ طلب کر رہی تھی ۔ اس دوران بیگم بازار کلساواڑی کے ساکنان 25 سالہ پریش سنگھ 24 سالہ رین سنگھ اور 22 سالہ گیان سنگھ میرپیٹ کے علاقہ گائتری نگر جلیل گوڑہ پہونچے اور عیاشی کیلئے سدھارانی سے رابطہ کیا ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کے بعد دھاوا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT