Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / میرپیٹ میں نامراد عاشق کی خودکشی

میرپیٹ میں نامراد عاشق کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 11 مارچ ۔ ( سیاست نیوز) محبت میں ناکام ایک نامراد عاشق کی خودکشی کا واقعہ میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ کلیان گوڑ نے میرپیٹ کے علاقہ میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کلیان گوڑ ایک ہارڈویر کی دوکان میں سوپر وائزر تھا جو سرورنگر میں رہتا تھا۔ اس کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گوڑ نے خودکشی کی اطلاع دی تھی ۔ اورہ وہ پریشان تھا اس نے فون پر لڑکی کے رشتہ داروں کا ذکر کیا تھا اور بتایا تھاکہ لڑکی کے رشتہ دار اسے دھمکارہے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کلیان گوڑ خودکشی سے قبل سنتوش نگر اپنے ساتھی کے یہاں گیا تھا ۔ محبت میں ناکامی کے بعد یہ شخص ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ ساتھی کے گھر سے نکلنے کے بعد اس نے اپنے بھائی کو فون کیا اور اطلاع دینے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT