Wednesday , December 19 2018

میرپیٹ کے ننداونم میں پولیس نے گھر گھر تلاشی مہم چلائی

حیدرآباد 10جنوری (سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد کے میرپیٹ کے ننداونم میں پولیس نے کل رات دیر گئے گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔ایل بی نگر ڈی سی پی وینکٹیشور راو نی نگرانی میں 200ملازمین پولیس نے اس مہم میں حصہ لیا۔پولیس نے نامناسب دستاویزات پر 25بائیکس،دو کاروں، دو آٹوز کو ضبط کرلیا۔علاوہ ازیں پولیس نے چار عادی مجرمین کے ساتھ ساتھ تین ہسٹری شیٹرس اور 15مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔عوام میں سلامتی کا احساس پیداکرنے اور جرائم پر قابوپانے کے لئے وقفہ وقفہ سے شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT