Sunday , July 22 2018
Home / جرائم و حادثات / میرچوک میں ایک شخص کی مشتبہ موت

میرچوک میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ میر چوک میں ایک شخص کو مشتبہ انداز میں موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ شخص جو پیشہ سے تاجر تھا کالی قبر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 11 فروری کے دن یہ شخص اچانک راستے میں گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کو فوری طور پر مقامی کلینک سے رجوع کیا گیا ۔ اس شخص کے سرپر گہرے زخم آئے تھے ۔ پولیس میرچوک نے یہ بات بتائی ۔ مقامی کلینک کے علاج کے دوسرے دن حنیف کی صحت مزید بگڑ گئی اور اس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس میر چوک نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

امان نگر میں طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ امان نگر میں ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر بھوانی نگر مسٹر ناگیش راؤ نے بتایا کہ 25 سالہ نصرت جبین جو امان نگر اے علاقہ کے ساکن شمس الدین کی بیٹی ۔ ایم بی اے کی تعلیم مکمل کرلی تھی ۔ جس نے آج صبح کے اولین اوقات میں مبینہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد انسپکٹر نے بتایا کہ لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ تاہم پولیس ہر زاویہ سے اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT