Friday , November 17 2017
Home / دنیا / میرک انٹل کے سی ای او جلوس کی وجہ سے ٹرمپ کمیٹی سے مستعفی‘ چین ۔ امریکہ تجارتی تحقیقات

میرک انٹل کے سی ای او جلوس کی وجہ سے ٹرمپ کمیٹی سے مستعفی‘ چین ۔ امریکہ تجارتی تحقیقات

نیویارک ۔ 15اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف ایگزیکٹیو میرک انٹل اور انڈرآرمر نے وائیٹ ہاوز کی مشاورتی کمیٹی برائے پیداوار سے استعفی دے دیا ‘ کیونکہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ واضح طور پر وائیٹ ہاؤز کی جانب سے نسل پرست جلوس کی مذمت کرنے میں ناکام رہے ۔ دریں اثناء صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے چین ۔ امریکہ تجارتی تحقیقات کا حکم جاری کردیا جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیجنگ سے موصولہ اطلاع کے بموجب چین نے انتباہ دیا کہ وہ امریکی تحقیقات کی صورت میں خاموش نہیں بیٹھے گا ۔ امریکی تحقیقات کے نتیجہ میں تحدیدات بھی عائد کی جاسکتی ہیں ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ چین اور امریکہ کے تعلقات میں تازہ کشیدگی کی وجہ بن گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT