Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / میریج بیورو کے نام دھوکہ دہی، دو افراد بشمول خاتون گرفتار

میریج بیورو کے نام دھوکہ دہی، دو افراد بشمول خاتون گرفتار

حیدرآباد ۔ /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) میریج بیورو کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والے دو افراد بشمول ایک خاتون کو سنٹرل کرائم اسٹیشن کی مارکٹنگ انٹلیجنس ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 40 سالہ جی سبیتا ریڈی ساکن سری سائی نگر کالونی استھینا پورم اور ایل وینکٹر سبرامنیم ساکن لوک آیوکت کالونی سعیدآباد نے سنکلپا میریج بیورو قائم کیا اور تلگو اخبارات میں اس کے اشتہارات شائع کرواتے ہوئے  شادی کیلئے لڑکے اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا موجود ہونے کا دعویٰ کیا ۔ اشتہارات کے ذریعہ میاریج بیورو سے رابطہ قائم کرتے ہوئے فی امیدوار سے بطور رجسٹریشن فیس 6 ہزار روپئے وصول کیا کرتے تھے ۔ بعد ازاں شادی کے رشتے فراہم کرنے پر اصرار کرنے والے عوام کو جھانسہ دے کر غائب ہوجاتے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سبیتا ریڈی  اور وینکٹر سبرامنیم نے کئی نقلی آن لائین پروفائیلس قائم کئے ۔  پولیس نے بتایا کہ مذکورہ گرفتار افراد کے کئی متاثرہ افراد ہیں اور ان سے رابطہ قائم کرکے شکایتیں موصول کی جائیں گی ۔ گرفتار دھوکہ بازوں کے قبضے سے 9 موبائیل فونس ، لیاپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT