Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / میری احمقانہ غلطی نے بنگلہ دیش کو میچ ہرایا

میری احمقانہ غلطی نے بنگلہ دیش کو میچ ہرایا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انڈیاکے مقابل کلیدی شکست پر محموداﷲ کا اعتراف
ڈھاکہ ۔ 13 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گزشتہ ماہ کے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ہندوستان کے مقابل ایک رن کی ناکامی پر ہنوز تاسف کے شکار بنگلہ دیشی بیٹسمین محموداﷲ نے کہاکہ یہ اُن کی احمقانہ لغزش ہوگئی جس نے ٹیم کو دل شکن مقابلے میں شکست سے دوچار کردیا ۔ 147 کے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کامیابی کی راہ پر گامزن تھا کہ اختتامی مرحلہ میں یکایک بدترین غلطیاں سرزد ہوگئیں ۔ محموداﷲ سے سبھی کو توقع تھی کہ وہ آخری دو گیندوں میں جیت کیلئے درکار محض دو رنز بہ آسانی بنالیں گے لیکن سینئر بیٹسمین نے چھکا لگانے کی دھن میں باؤنڈری کے قریب بڑا آسان کیچ دیدیا ۔ 30 سالہ محموداﷲ نے bdnews24.com سے بات چیت میں بتایا کہ اُس موقع پر بنگلہ دیش کو جیت کی ہنوز اُمید تھی لیکن ایسا ہوا نہیں ۔ وہ دراصل میری غلطی ہوئی ، میں نے غیرمتوقع طورپر ایسی غلطی کا ارتکاب کیا جو شکست کا موجب بن گئی ۔ ’’میں اس پر ہر کسی سے معذرت خواہ ہوں ۔ میں نے اس میچ کے بعد ابھی تک باضابطہ کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا ۔ میں مستقبل میں اس طرح کی صورتحال سے بہتر طورپر نمٹنے کی کوشش کروں گا ‘‘۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT