Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / میری بیماری کی افواہ پھیلائی گئی ،کے سی آر نے ایوان کو مغموم کردیا

میری بیماری کی افواہ پھیلائی گئی ،کے سی آر نے ایوان کو مغموم کردیا

حیدرآباد ۔ 13 ۔مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج اسمبلی میں دکھ بھرے لہجہ میں یہ کہتے ہوئے ارکان کو مغموم کردیا کہ کانگریس کی جانب سے انہیں کسی بیماری اور جلد موت کی افواہ پھیلائی جارہی ہے ۔ ایوان میں اظہار خیال کے دوران چیف منسٹر نے کہا کہ کانگریس پارٹی انتہائی سستی اور نیچ سیاست پر اتر آئی ہے۔ کانگریس قائدین نے میرے بارے میں شخصی طور پر جھوٹا پروپگنڈہ کرتے ہوئے موت کی افواہ تک پھیلادی۔ کے سی آر نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ مجھے کوئی بیماری لاحق ہے اور میں امریکہ علاج کیلئے جاؤں گا اور وہاں سے زندہ واپسی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے یہ پرچار جاری ہے اور وہ ابھی تک امریکہ جارہے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس طرح کی افواہوں اور پروپگنڈہ کو سننے کے بعد انہیں سخت تکلیف پہنچی ہے۔
انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ مخالفین نچلی سیاست پر اتر آئے ہیں۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کی تشکیل کے چند دن بعد سے ہی کانگریس نے مخالف حکومت مہم کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT