Friday , December 15 2017
Home / بچوں کا صفحہ / میری نانی

میری نانی

بزرگوں کے قصے سناتی ہیں نانی
ہمیں اچھی باتیں بتاتی ہیں نانی
انہوں نے بنایا ہے اس گھر کو جنت
مصیبت میں بھی مسکراتی ہیں نانی
خدایا سلامت رہیں وہ ہمیشہ
مشکلوں سے بچاتی ہیں نانی
دلوں کو لبھاتا ہے صبح کا منظر
ہمیںجب سویرے اُٹھاتی ہیں نانی
ہمیں دے کے لمحہ، ہر اِک زندگی کا
متاعِ دل و جاں لٹاتی ہیں نانی
وہ رکھتی ہیں اپنا صدا نرم لہجہ
دلوں میں جگہ خوب پاتی ہیں نانی
رہے ان کا سایہ ہمارے سروں پر
تمازت سے ہم کو بچاتی ہیں نانی
مصیبت کے ماروں کی امداد کرکے
خدا سے اجر اس کا پاتی ہیں نانی

TOPPOPULARRECENT