Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / میری وجہ سے ہندوستان کی نیندیں نہیں اڑیں:آفریدی

میری وجہ سے ہندوستان کی نیندیں نہیں اڑیں:آفریدی

کراچی ۔17 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی اسٹار آل راونڈر شاہد خان آفریدی بنگلہ دیش میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے ڈھاکہ روانگی سے قبل میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی نیندیں اڑجانے کی بات کہنا غلط ہے۔آفریدی نے پاکستانی ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے اس کی کامیابی کے زیادہ امکان

کراچی ۔17 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی اسٹار آل راونڈر شاہد خان آفریدی بنگلہ دیش میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے ڈھاکہ روانگی سے قبل میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی نیندیں اڑجانے کی بات کہنا غلط ہے۔آفریدی نے پاکستانی ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے اس کی کامیابی کے زیادہ امکانات کو مسترد نہیں کیا ہے۔آل راونڈر آفریدی نے میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم کی اسپین وکٹ کو میگا ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نیک شگون قرار دیا ہے۔

بہترین اسپنرس کی موجودگی میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں تاہم پاکستان کو آئی سی سی ٹوئنٹی20 ورلڈکپ میں کامیابی کیلئے ذہین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ زخم کے باعث تین دن کی تاخیر سے ٹیم میں شمولیت اختیار کررہیہیںتاہم وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ روانگی سے قبل شاہد آفریدی نے مسلسل دوسرے دن بغیر کسی پریشانی کے ٹریننگ کی اور انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے فزیو عثمان کی نگرانی میں بھرپور سیشن کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ٹورنمنٹ کے پہلے کوالیفائنگ میچ میں جس طرح گیند نے اسپین لی رہی تھی اور گرنے والی گیارہ میں سے سات وکٹیں اسپنرس کے حصے میں آئیں وہ پاکستان کے لئے خوش آئند ہے۔ پاکستان کو ٹورنمنٹ میں اپنے تمام میچ میرپور میں کھیلنا ہیں۔ وکٹ جس طرح اسپنرس کو مدد کررہی تھی یہ ہمارے لئے اچھی خبر ہے۔ میرے علاوہ سعید اجمل، محمد حفیظ ،ذوالفقار بابر اور شعیب ملک اسپین بولر ہیں اور پاکستانی اسپنرس کا لوہا پوری دنیا میں مانا جاتا ہے۔ جس طرح گیند کو ٹرن ہوتے ہوئے دیکھا اس سے ہمارے اسپنرس کے لئے حالات سازگار دکھائی دیتے ہیں۔ اسی گراونڈ پر ہم نے ایشیا کپ میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کو شکست دی ہے۔ ہمیں میرپور گراونڈ اور وہاں کی وکٹ کے بارے میں کافی معلومات ہیں۔

پھر ایشیا کپ میں جس طرح مقامی تماشائیوں نے ہماری ہمت افزائی کی ہے وہ بھی ہمارے حق میں جاتا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ سازگار حالات اور وکٹ کے باوجود ہمیں محنت کرنی ہوگی۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم خطاب کے لئے پسندیدہ ٹیم ہیں۔ ہماری ٹیم متوازن ہے لیکن بڑے ٹورنمنٹ کو جیتنے کیلئے اپنی کوتاہیوں کو دور کرنا ہوگا۔ ایشیا کپ کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں تیزی سے فٹ ہورہا ہوں۔ اس لئے مجھ سے توقعات بھی زیادہ ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ توقعات پر پورا اتروں اور ایسی کارکردگی دکھاوں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔ مجھے امید ہے کہ اگر ہم نے اپنی قابلیت کے مطابق ورلڈکپ کھیلا تو پاکستان ٹورنمنٹ جیت سکتا ہے لیکن ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ ہر دن نیا دن ہے اور ہر میچ نیا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT